ویلنگٹن24؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران قدامت پسند نیشنل پارٹی کو 120 رکنی ایوان میں 58 نشستیں حاصل ہوئیں ہیں۔ مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کو 45 سیٹیں ملی ہیں۔ وزیراعظم بِل انگلش کو حکومت سازی کے لیے مزید تین اراکین کی حمایت درکار ہے اور اس کے لیے وہ نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی کے ساتھ حکومتی اتحاد قائم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ اس تناظر میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا سب سے آسان راستہ دو پارٹی اتحاد ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کی خاتون لیڈر جیسنڈا آرڈرن بھی گرینز پارٹی اور نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی کے ساتھ حکومت قائم کرنے کی کوشش میں ہیں۔